یو پی کے نائب وزیراعلیٰ کا دورہ ٔجونپور

   

جونپور: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ 30مئی کو جونپور کے دورے پر پہنچیں گیں۔انچارج افسر پروٹوکول سہ ۔نگر مجسٹریٹ دویندر کمار سنگھ نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ نائب وزیر اعلی موریہ ہیلی پیڈ سے 11:30بجے سئیتھا کلا شاہ گنج جونپور میں شادی تقریب کے موقع پر صحافی ہیمنت تیواری کے گھر تشریف لے جائیں گے ۔وہاں سے 11:50بجے ہیلی پیڈ واقع بال سنرچنا کیندر ودیال لال پور، سئیتھا کلا جوپور پہنچیں گے اور وہاں سے چل کر 12:10بجے ہیلی پیڈ پولیس لائن جونپور پہنچیں گے ۔ وہ 12:20بجے بی جے پی دفتر، ابراہیم آباد، پریاگ راج روڈ میں پارٹی عہدیداروں، عوامی نمائندوں و کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔