یکم تا نہم جماعت کے سالانہ امتحان اب 15 اپریل سے ہونگے

   

حیدرآباد 4 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست میں یکم تا نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کو ریاستی حکومت نے ایک بار پھر ری شیڈول کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چونکہ امتحانات تہواروں کے دوران ہو رہے تھے اس لئے حکومت سے اس کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی نمائندگی کی گئی تھی ۔ اب امتحانات 15 تا 22 اپریل منعقد ہونگے ۔ پہلے 8 اپریل سے 20 اپریل تک امتحانات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مختلف گوشوں سے امتحانات کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلکی کیلئے نمائندگی کی جا رہی تھی جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب 15 اپریل سے 22 اپریل تک امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔