یکم ڈسمبر سے تمام ٹول پلازا بوتھ پر پری پیڈ طریقہ سے ادائیگی ممکن

,

   

نئی دہلی۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نے طئے کیا ہے کہ یکم ڈسمبر سے ملک کی ساری قومی شاہراہوں کے ٹول پلازہ بوتھس پر پری پیڈ طریقہ کے ذریعہ ادائیگیاں ممکن ہوجائیں گی۔ ان کارڈز کے استعمال پر ٹول چارجس کی خودبخود منہائی ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ ایک ہائبرڈ لائن بھی ہوگی جس پر دیگر طریقہ کار کے ذریعہ ادائیگی کی جاسکے گی۔ اس سہولت سے خاص طور پر وہ مسافروں کو فائدہ ہوگا جو سفر کے دوران زیادہ تر کارڈز کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔ ای ٹرانزکشنس کی طرف یہ ایک اور قدم ہے۔