یہودی آباد کاروں نے پھر کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

   

یروشلم : اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی۔ کم از کم 128 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مغربی دراوازے سے داخل ہوئے اور انہیں پورے پروٹوکول کیساتھ سب اجازت دی گئی۔انھوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا ۔