نئی دہلی : وزیر اُمور خارجہ ایس جئے شنکر نے آج ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرجی لاروف سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے یوکرین ۔ روس جنگ کے تناظر میں کہاکہ یہ دور جنگوں کا نہیں ہے۔ ہندوستان بات چیت کی طرف لوٹ آنے کی پرزور دعوت دیتا ہے۔ ہندوستان اور روس، جنگ کے بشمول مجموعی عالمی صورتحال کا جائزہ لینگے۔