یہ حیدرآبادی عورت کافی خوش قسمت رہی ہے۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔پرانے شہر حیدرآباد میں کی ایک مشہوراکنا مادنا مندر سے متصل قدیم عمارت کاڈھانچہ منہدم ہوگیا جس میں مذکورہ ایک عورت کی بال بال بچ گئی ہیں۔

عورت کے اس بچ جانے کا منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے او رسوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو وائیرل بھی ہوا ہے۔

پولیس کے بموجب مغل پورہ کے قریب ہری باؤلی سڑک پرمذکورہ قدیم گھر کی عمارت گرنے کے اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

یہ ویڈیو چہارشنبہ کے روز ریکارڈ کیاگیاہے‘ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقعہ پوش ایکعورت مندر کے قریب جارہی ہے۔

جیسے ہی وہ قدیم ڈھانچے کے پاس سے گذرتی ہے تو اچانک وہ مہندم ہوجاتا ہے۔

وہ ہیبت میں وہ سے ہٹ جاتی ہے اور ایک سکنڈ میں دیوار گرجاتی ہے۔مدمقابل سمت سے آنے والے ایک موٹرسیکل سوار شخص بھی اس واقعہ میں بچ جاتا ہے۔

جیسے ہی زمین پر مٹی گرتی ہے تو ساراعلاقہ گرد وغبار میں چھپ جاتا ہے۔

YouTube video

سڑک پر کم حمل ونقل کے سبب کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا ہے۔ ایک پولیس افیسر نے کہاکہ حالانکہ یہ روڈ کافی مصروف رہتی ہے‘

مگر موسم کی وجہہ سے کافی کم گاڑیاں سڑک پر تھیں۔ منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب میں غیرمتوقع بارش نے حیدرآباد کو سیلاب زدہ علاقے میں تبدیل کردیاہے‘

جس میں 19جانیں گئی ہیں۔ نو لوگ بندلہ گوڑہ میں گھر گرنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ تین دنوں میں گھر گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اتوار کے روز حسینی عالم میں ایک قدیم گھر گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

ان معاملات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن عہدیداروں سے استفسار کیاہے کہ قدیم عمارتوں کی نشاندہی کرکے انہیں خالی کرایاجائے۔

ان ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روزایسی 14عمارتیں خالی کرائی ہیں۔

جی ایچ ایم سی نے 286مخدوش عمارتوں کی شہر بھر میں نشاندہی کی ہے اور اس کے مکینوں کو محکمہ کی جانب سے نوٹسیں بھی جاری کی گئی ہیں۔