۔ 11طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر کالج بند

   

جموں: جموں وکشمیر کے سرمائی دار لخلافہ جموں کے ریاسی ضلع میں جنرل زورا ور سنگھ گورنمنٹ ڈگری کالج میں زیر تعلیم 11طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد کالج کو درس و تدریس کی خاطر بند کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ‘جنرل زورا ور سنگھ میموریل ڈگری کالج میں 145طالب علموں کی ٹسٹنگ کے دوران 11کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ طالب علموں کو فوری طورپرقرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ کالج کو 25 نومبر تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ طلاب کے رابطو ں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔