۔108میونسپلٹی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی 2مارچ کو ہوگی

   

کلکتہ: مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے 108 میونسپلٹیوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ 26 فروری کو 106 میونسپلٹی کے لیے پولنگ ہوں گی۔ اگرچہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔چار میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے ۔ حکمراں ترنمول کانگریس نے چار وں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔26فروری کو ہونے والے پولنگ کے دوران مرکزی فورسیز کے مطالبات کو لے کلکتہ ہائی کورٹ میں بی جے پی کی عرضی پر سماعت چل رہی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں نے الزام عاید کیا ہے کہ حکمراں جماعت کے کارکنان کاغذات نامزدگی داخل کرنے نہیں دے رہے ہیں۔دن ہاٹا، باجوامیونسپلٹی پر قبضہ بھی غنڈہ گردی کے ذریعہ کیا گیا ہے ۔