۔13 ماہ میں ایک کروڑ روپئے کمانے والی ٹیچر گرفتار

,

   

٭٭ کاس گنج پولیس نے انامیکا شکلا نامی ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر مختلف 25 اسکولوں میں کام کرتے ہوئے زائد از 13 ماہ میں ایک کروڑ روپئے تنخواہیں حاصل کی ہیں ۔ کاس گنج کی شکشا ادھیکاری انجلی اگروال کے مطابق انامیکا شکلا کی دھوکہ دہی کا اُس وقت بھانڈا پھوٹا جب محکمہ بنیادی تعلیم نے اپنا آن لائن پورٹل شروع کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ منی پور کے رہنے والے ایک شخص نے 5 لاکھ روپئے میں اس کو نقلی دستاویزات کے حصول میں مدد کی تھی ۔