۔16ویں روز بھی پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چہارشنبہ کے روز مسلسل 17 ویں دن مستحکم رہیں جبکہ امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کے بعد کل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا۔امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرنے والے اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد کل خام تیل میں اضافہ ہوا۔