۔18 سالہ ماں نے چلتی ٹرین میں لڑکی کو جنم دیا

   

ممبئی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے علاقہ پانویل میں ایک 18 سالہ لڑکی نے چلتی ٹرین میں لڑکی کو جنم دیا۔ یہ لڑکی جمعرات کو پانویل ریلوے اسٹیشن پر دردزہ میں مبتلاء ہوگئی اور چلتی ٹرین میں بیٹی کو جنم دی۔ ریلویز کی ایک روپیہ کلینک کے ڈاکٹروں نے وہاں پہنچ کر زچگی میں مدد کی جس کے بعد ماں اور بیٹی کو مابعد زچگی علاج و ادویات کی فراہمی کیلئے قریبی دواخانہ منتقل کردیا گیا۔