۔2019میں پٹرول 6.30 روپئے ڈیزل 5.10 روپئے مہنگا ہوا

   

نئی دہلی، 31 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کسی چیز کی قیمت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا جائے تو بھی اس کا اثر پڑتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی پٹرول اور ڈیزل کے معاملے میں سال 2019 میں ہوا ہے۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 6.30 روپے اور 5.10 روپئے فی لیٹر کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیںحکومت طے کرتی تھی اور دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہو جائے تو یہ انتخابی معاملہ بن جاتا تھا، مگر چند سال قبل دونوں ہی ایندھن کی قیمت انتظامی دائرے سے باہر ہوگئی اور اب ان کے دام بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر روزانہ طے ہوتے ہیں۔