۔21 ویں صدی میں دیہی معیشت میں تبدیلی آئے گی:مودی

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اس امید کا اظہار کیا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کی ایگری کلچر انفراسٹرکچر فنڈ سے گاؤں میں زراعت پر مبنی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا جس سے چھوٹے کسان معاشی طور سے خودکفیل ہوں گے ۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ایگری کلچر انفراسٹرکچر فنڈ کی ابتدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فنڈ کی مدد سے گاؤں میں فارمرپروڈیوسرآرگنائزیشن اور کسانوں کا گروپ گودام، کولڈ اسٹوریج اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کا قیام عمل میں آئیں گے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے آج ہی پی ایم کسان یوجنا کے تحت ساڑھے آٹھ کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 17000 کروڑ روپے منتقل کئے ہیں۔کووڈ۔19 کے دور میں بھی کسانوں نے ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دی۔ کسانوں کی محنت کی وجہ سے 80 کروڑ لوگوں کو آٹھ ماہ تک مفت راشن مہیا کرایا جارہا ہے ۔