حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) جاریہ سال کا آخری سورج گہن 26 ڈسمبر کو واقع ہوگا جو ہندوستان کے بیشتر حصوں سے جزوی گہن کے طور پر دیکھا جاسکے گا۔ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر حیدرآباد ڈاکٹر بی جی سدھارتھ کے مطابق گہن کا آغاز صبح لگ بھگ 8 بجے ہوگا اور تقریباً 10.47 بجے گہن اپنے عروج پر ہوگا اور پھر بتدریج گھٹتے ہوئے دوپہر 1.35 بجے ختم ہوگا۔