۔3آئی پی ایس عہدیداروں میں کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد۔کورونا وائرس سے اب سیاستدانوں کے بعد اعلیٰ عہدیدار بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ حیدرآباد میں 3 آئی پی ایس عہدیداروں میں کورونا پازیٹیو کی اطلاع ملی ہے۔ گذشتہ تین دن کے دوران یہ معاملات منظر عام پر آئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب آئی پی ایس رتبہ کے عہدیدار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان تینوں کو ہوم ہورنٹائن کی سفارش کی گئی ہے۔ دو عہدیدار جنہوں نے جمعہ کو ڈیوٹی انجام دی تھی انہیں ٹسٹ کے بعد شام میں کورونا پازیٹیو کا پتہ چلا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک دن قبل ایک آئی پی ایس عہدیدار کا نتیجہ پازیٹیو آیا تھا۔ باقی دو آئی پی ایس عہدیدار اُن سے ڈیوٹی کے سلسلہ میں ربط میں تھے جنہیں بعد میں کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ سابق میں یہ تینوں آئی پی ایس آفیسرس 3 ماہ تک مختلف کورونا ہاٹ اسپاٹس کا دورہ کرچکے ہیں۔ ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران یہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں دورہ کرتے رہے ہیں۔