۔3اضلاع میں رجسٹریشن میں 96 فیصد اضافہ

   

حیدرآباد ، رنگاریڈی اور سنگاریڈی کا بہتر مظاہرہ
حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) مشہور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی ادارہ نائیٹ فرانک کے سروے میں کہا گیا کہ تلنگانہ کے اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی اور سنگاریڈی کے حدود میں سال 2021 کے دوران 44,278 جائیدادوں کا رجسٹریشن ہوئے ہیں ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت رجسٹریشن کے تناسب میں 96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن ڈسمبر میں رجسٹریشن کا تناسب 0.5 فیصد گھٹا ہے ۔ جبکہ سال 2020 ڈسمبر میں 3957 جائیدادوں کا رجسٹریشن ہوا تھا ۔ اس مرتبہ ڈسمبر 2021 میں 3931 جائیدادوں کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ تین اضلاع میں رجسٹریشن کا تناسب 0.5 فیصد گھٹا ہے۔ مگر ضلع حیدرآباد میں رجسٹریشن کے تناسب میں 11 فیصداضافہ ہوا ۔ سال 2020 میں ریسیڈنشیل یونٹس کی فروخت کا تناسب 27 فیصد تھا ۔ جو 2021 میں 30 فیصد ہو گیا ۔ ان اضلاع میں ہوئے رجسٹریشن کے ریسیڈنشیل فروخت ہیں ۔ 60 فیصد رجسٹریشن اندرون 50 لاکھ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ 25 لاکھ تا 50 لاکھ کے درمیان جائیداد کی فروخت ڈسمبر 2020 کی بہ نسبت ڈسمبر 2021 میں بہتر رہی ۔ ن