۔3 منٹ میں اوبر کے 3,500 ملازمین برطرف

,

   

٭ بین الاقوامی کمپنی اوبر نے زائد از 3,500 ملازمین کو جو عالمی سطح پر اس کی افرادی قوت کا تقریباً 14% حصہ ہے، 3 منٹ کے زوم کال کے ذریعہ برخاست کردیا ہے۔ متاثرہ ملازمین کو کسٹمر سرویس کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کی نوکری اب نہیں رہی۔ ایک ملازم نے کہا کہ اسے جب معلوم ہوا کہ اوبر کمپنی کے پاس کام کا اس کا آخری دن ہے، تو اسے یکایک جھٹکہ لگا اور وہ روپڑی۔ اس نے کہا کہ کوئی بھی اس طرح فون کال پر جاب سے برطرف کئے جانے کی اطلاع حاصل ہونے کی توقع نہیں رکھتا ہے۔