حیدرآباد 25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مرکزی حکومت کی خاموشی کے بعد ریاستی محکمہ عمارات و شوارع نے ریاست میں شدید بارش سے متاثر 3000 کیلومیٹر سڑکوں کی نشاندہی کرلی ہے اور ان کی مرمت کا کام امکان ہے کہ ماہ جنوری میں شروع ہوگا ۔ محکمہ عمارات و شوارع نے اس کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ اس کام پر ایک ہزار کروڑ روپئے کے خرچ کا امکان ہے ۔