نئی دہلی: ملک میں سنہ 2021-22 کے دوران ملک میں ریکارڈ 31 کروڑ 316 لاکھ ٹن غذائی اجناس کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 2020-21کے دوران پیداوار کے مقابل 50 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ 2021-22 کے دوران پیداوار پچھلے پانچ برسوں (2016-17 سے 2020-21 ) کی اوسط غذائی اجناس پیداوار کے مقابلے دو کروڑ 53 لاکھ ٹن سے زیادہ ہے۔وزارت برائے زراعت کی طرف سے 2021-22 کیلئے بڑی فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ آج جاری کیا گیا ہے۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ ملک میں اناج کی پیداوار کا مسلسل نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔