۔4 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش پر گرفتار

   

رانچی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب اس نے ایک چار سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ اس شخص کی 15 سالہ لڑکی نے اسے دیکھ کر مقامی آنگن واڑی سیویکا کو مطلع کیا تھا ۔ سیویکا نے پولیس کو مطلع کیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔