۔42 تنظیموں پر یو اے پی اے امتناع : حکومت

   

نئی دہلی : پارلیمنٹ کو آج بتایا گیا کہ جملہ 42 تنظیموں پر قانون انسداد غیرقانونی سرگرمیاں کے تحت امتناع عائد کیا گیا ہے اور 13 آرگنائزیشنس کو غیرقانونی اسوسی ایشنس قرار دیا گیا ہے۔ مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے رکن راجیہ سبھا وجئے کمار کے سوال پر تحریری جواب میں کہا کہ یو اے پی اے کے تحت پہلے شیڈول میں 42 دہشت گرد تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 31 افراد چوتھے شیڈول میں دہشت گردوں کے طور پر درج ہے۔ یو اے پی اے سخت قانون ہے جس کے تحت کارروائی پر ملزمین مصیبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔