۔500 مہاجرین اسپین میں داخل ہونے میں کامیاب

   

میڈریڈ : تقریبا پانچ سو مہاجرین مراقش سے اسپین میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز اسپین کے میلیلا انکلیو پر تقریبا 2500 تارکین وطن نے اچانک دھاوا بول دیا تھا۔ ان میں زیادہ تر افریقی تارکینِ وطن تھے۔ ہسپانوی سرحدی محافظوں کے مطابق ان میں سے 500 سرحد اور وہاں لگی باڑیں عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ میلیلا اور سیوطہ دو ایسے شمالی افریقی ساحلی انکلیو ہیں، جہاں سے اکثر مہاجرین یورپ داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ افریقہ سے آنے والے مہاجرین مراقش میں داخل ہو کر انتظار کرتے رہتے ہیں اور پھر اچانک مراقشی اور ہسپانوی سرحدی محافظوں سے بچتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔