۔66 فیصد کالا دھن 2000 کی نوٹوں پر مشتمل

   

٭ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ مالی سال 2018-19 ء میں ضبط شدہ غیر محسوب نقدی کا 65.93 فیصد اور 2017-18 ء میں 67.91 فیصد حصہ 2000 روپئے کی کرنسی نوٹوں پر مشتمل پایا گیا۔ سابق معتمد معاشی اُمور ایس سی گارگ نے حال ہی میں کہا تھا کہ 2000 روپئے کی نوٹوں کو بند کیا جاسکتا ہے کیوں کہ اُن کا بڑا حصہ جمع کرکے رکھا جارہا ہے۔