10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ

   

واشنگٹن :24ستمبر ( یو این آئی ) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال بڑھ جائے گا، لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایک شخص ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کرسکیگا، دس سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔ایلون مسک نے کہا کہ انسان نما روبوٹس کی تعداد 15 برس میں 10 ارب اور 20سال میں سو ارب تک پہنچ جائے گی۔ٹیسلا کے سی ای او نیکہا کہ لوگ بچوں کی تعلیم سمیت بہت سے دیگر امور بھی روبوٹس ہی کے ذریعے انجام دیں گے۔لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کیلیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔اس کے علاوہ ان کہنا تھا کہ جب بھی ممکن ہو لوگ چین ضرور جائیں،اگر وقت محدود ہو تو کم سے کم شنگھائی اور بیجنگ ضرور جائیں۔