101 برس میں انتقال

   

محبوب نگر ۔ جناب بصیر خالد کی اطلاع کے بموجب جناب محمد فہیم الدین کی والدہ اختر النساء بیگم زوجہ ڈاکٹر محمد شمس الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی عمر 101 برس تھی ۔ تدفین آبائی وطن بشیرآباد تعلقہ تانڈور ( ضلع وقارآباد ) آج بعد نماز ظہر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں محمد فہیم الدین صدر گلشن کالونی ٹولی چوکی ، ڈاکٹر نذیر الدین ( کوڑنگل ) محمد نورالدین 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ انتقال کی اطلاع پاکر راشد فراز کارپوریٹر اور عہدیداران گلشن کالونی ویلفیر اسوسی ایشن نے حیدرآباد ہومس پہونچ کر پرسہ دیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر نذیر الدین سے 9948708786 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
٭٭٭