دسویں جماعت کے طالب علم کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بیٹے کی سالگرہ کے لیے خریداری میں مصروف والدین کو اس بیٹے نے زندگی بھر غم سے باندھ دیا ۔ فون پر مصروفیت کو ترک کرنے اور تعلیم پر توجہ دینے نمازوں کی پابندی کرنے کی تاکید ان والدین کے لیے مہنگی ثابت ہوئی جہاں دل برداشتہ ایک 10 ویں جماعت کے طالب علم نے خود کشی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 16 سالہ طالب علم اسحاق شریف نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسحاق شریف رنگیلی کھڑکی یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن الیاس شریف کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا گذشتہ چند دنوں سے فون پر بہت زیادہ مصروف رہتا تھا ۔ اس کی اس حرکت پر والدین نے فون پر مصروفیت کو ترک کرتے ہوئے تعلیم اور نمازوں کی پابندی کی تاکید کی تھی جس سے وہ دل برداشتہ ہوگیا تھا ۔ انسپکٹر رین بازار مسٹر انجینلو نے یہ بات بتائی ۔ انسپکٹر نے کہا کہ اس لڑکے کے والدین اس کی سالگرہ کے لیے خریداری میں مصروف تھے ۔ رین بازار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔