1218.38 کروڑ روپئے کسانوں کے کھاتوں میںجمع

   

حیدرآباد۔29 ۔ڈسمبر(یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے ربیع کے موسم میں فصل اگانے کے لیے رعیتو بند ھو اسکیم کے تحت دوسرے دن 1218.38 کروڑ روپے کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروائے ۔اس طرح 15.96 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں جمع کرائے گئے ۔کسانوں کی 24 لاکھ 36 ہزار 775 ایکڑ اراضی پر فصل اگانے کے لیے 1218 کروڑ 38 لاکھ 75,934 روپے جاری کئے گئے ۔