کمپالا : یوگنڈا کے ایک شخص نے ایک یا دو شادیاں نہیں پوری 12شادیاں کی اور وہ 102بچوں کا باپ بن گیا ۔ وہ 578 پوتوں اور نواسوں کے دادا نانا بن گئے ۔ مشرقی یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے موسیٰ ہسایہ کسیرا ( عمر 68سال ) بوگیسا میں رہتے ہیں ۔ ان کی پہلی شادی 1972 میں 17سال کی عمر میں ہوئی تھی ۔ وہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ آرام سے زندگی گزار رہے تھے ۔ اس کے بھائی اور رشتہ داروں نے اسے مشورہ دیا کہ اسے اپنے خاندان کو بڑھانے کیلئے مزید شادیاں کرنی چاہیئے ۔ ان کی باتوں پر یقین کرنے والے موسی نے گیارہ شادیاں کر کے 102بچوں کے باپ بن گئے ۔ موسیٰ ہسایہ اپنی دو ایکڑ زمین پر کھیتی باڑی کر کے اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں چونکہ ان کے زیادہ بچے اور پوتے پوتیاں نواسے ہیں ۔ اس لئے موسی ہسایہ خاندان کے افراد کیلئے کافی کھانا اور کپڑے فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ اس سے مایوس ہوکر ان کی دونوں بیویاں انہیں چھوڑ کر چلی گئیں ۔ موسی کی سب سے چھوٹی بیوی کی عمر 35سال ہے اور اس کے بچوں کی عمریں10 سے 50سال کے درمیان ہیں ۔ موسی بتاتے ہیں کہ ان کو سینکڑوں بچوں میں سے کئی کے نام تک نہیں معلوم ۔ چیلنج یہ ہے کہ میں صرف اپنے پہلے اور آخری پیدا ہونے والے بچوں کے نام ہی یاد رکھ سکتا ہوں لیکن کچھ بچوں کے نام مجھے یاد نہیں ہے ۔ انہوں نے پرانی نوٹ بکس کے ڈھیروں سے ن کی پیدائش کے بارے میں تفصیلات تلاش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مائیں ہیں جو ان کی شناخت میں میری مدد کرتی ہیں۔