حیدرآباد ۔9 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 1392 جونیئر لکچررس کے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ کمشنر آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت لکچررس کی یہ جائیدادیں رہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق ملٹی زون I کے تحت 724 اور ملٹی زون II کے تحت 668 جائیدادیں رہیں گی۔ 27 مختلف مضامین کے جونیئر لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے جن میں 154 میاتھمیٹکس ، 153 انگلش ، 128 زوالوجی ، 117 ہندی اور باٹنی اور کمیسٹری میں علی الترتیب 113 جائیدادیں شامل ہیں۔ رکروٹمنٹ کیلئے امتحانات جون/ جولائی 2023 ء میں منعقد ہوں گی۔ اہل امیدوار کمیشن کی ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in پر آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں جس پر درخواست کا پرفارما جاری کیا جائے گا۔ 16 ڈسمبر تا 6 جنوری رجسٹریشن کئے جاسکتے ہیں۔ر