مفت آن لائن اَپ ڈیٹ کرانے کی آخری تاریخ14 جون
حیدرآباد۔/26 مئی، ( سیاست نیوز) مرکزی ادارہUIDAI نے 14 جون کے بعد پرانے آدھار کارڈ کے کارکرد نہ رہنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا اور واضح کیا کہ اگر آدھار کارڈ ہولڈرس نے 14 جون تک اپنی نجی تفصیلات کو اَپ ڈیٹ نہیں کرایا تب بھی آدھار کارڈ کارکرد رہے گا۔ سوشیل میڈیا میں یہ خبر وائرل کی گئی کہ اگر 14 جون تک آدھار کارڈ کو اَپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تو وہ غیر کارکرد ہوجائے گا۔ یو آئی ڈی اے آئی سے وضاحت کی گئی کہ آدھار کارڈ پر شخصی تفصیلات کو مفت اَپ ڈیٹ کرانے 14 جون کی تاریخ مقرر ہے۔ ادارہ نے کہا کہ کسی نے اَپ ڈیٹ نہیں کرایا تب بھی کارڈ کارکرد رہے گا۔ 14 جون کے بعد بھی آدھار اَپ ڈیٹ کی سہولت دستیاب رہے گی جس کیلئے آدھار کارڈ مراکز پر مقررہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ آدھار کو مفت آن لائن اَپ ڈیٹ کرانے ابتداء میں 14 ڈسمبر 2023 تک مہلت دی گئی تھی لیکن بعد میں دو مرتبہ توسیع کرکے 14 جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ اس تاریخ سے قبل اپنے دستاویزات پیش کرکے مفت اَپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ آدھار کیلئے اندراج کے 10 سال کی تکمیل کے بعد اَپ ڈیٹ کرانے کی گنجائش ہے۔1