14 کروڑ سے زائد ای شرم کارڈ جاری

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزارت برائے محنت اور روزگار نے غیرمنظم شعبے کے ورکروں کو 14 کروڑ سے زائد ‘ای-شرم ’کارڈ جاری کیے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے محنت اور روزگار بھوپیندر یادو نے ہفتے کے روز ٹویٹ کر کے یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار ماہ میں یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14 کروڑ دو لاکھ 92 ہزار 825 ورکروں کو ای-شرم کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں ۔