بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی کے 11 اکتوبر کومدھیہ پردیش کے اجین کے دورے سے پہلے آج اجین میونسپل کارپوریشن کمشنر انشل گپتا کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ریاستی حکومت کے جاری کردہ حکم کے مطابق 2016 بیچ کے انتظامی افسر مسٹر گپتا کو ڈپٹی سکریٹری، حکومت مدھیہ پردیش کے طور پر نئی تقرری دی گئی ہے ۔وزیر اعظم مسٹر مودی 11 اکتوبر کو نو تعمیر شدہ مہاکال کوریڈور ‘شری مہاکال لوک’ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے کل دسہرہ کے موقع پروزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اجین میں تھے ۔ وزیر اعظم کے پروگرام سے پہلے مسٹرچوہان مسلسل اس کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔