دریشیم 2 ،اجے دیوگن کی فلم 200 کروڑ سے چند قدم دور

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم دریشیام2 باکس آفس پر رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ فلم نے تین ہفتے مکمل کر لیے ہیں اور دھوم مچا دی ہے۔ اجے دیوگن کی فلم کو ریلیز ہوئے 17 دن ہوچکے ہیں۔ یہ فلم تین ہفتے مکمل ہوتے ہی 200 کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ فلم دریشیم2 کے سامنے دو فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں لیکن اس کے بعد بھی کمائی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ فلم مسلسل اچھی کمائی کر رہی ہے۔ اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں تبو، اکشے کھنہ، شریا سرن، ایشیتا دتہ، رجت کپور، سوربھ شکلا اور مرنل جادھو بھی ہیں۔ اجے دیوگن کی فلم دریشیم 2 نومبر 18کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے اب تک 186.76 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ فلم کے 17 دنوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پہلے دن 15.38 کروڑ روپے، دوسرے دن 21.59 کروڑ روپے، تیسرے دن 27.17 کروڑ روپے درج ہوئے ہیں۔ اجے دیوگن کی فلم دریشیم2 کی کمائی کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ جلد ہی 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔