نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کو ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پرریاست کے لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ امیت شاہ نے آج ٹویٹ کیا کہ دیو بھومی ہماچل پردیش کے یوم تاسیس پر ہماچل کے لوگوں کونیک خواہشات۔میں قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے والی دیوبھومی کی مسلسل ترقی اور ریاست کے لوگوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ 25 جون 1971 کو ہماچل پردیش ملک کی اٹھارویں ریاست بنی تھی۔ پہلے یہ مرکزکے زیرنگیں تھا۔