15 سال سے پرانی گاڑیوں کی تجدید نہ کرنے مرکز کا ارادہ

   

حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت یکم اپریل 2023 سے 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کے رجسٹریشن کی تجدید نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام تلنگانہ آر ٹی سی کیلئے بہت بڑا دھکا ہوگا۔ تلنگانہ آر ٹی سی کی 15 سال سے زیادہ پرانی بہت سی بسیں سڑکوں پر چل رہی ہیں۔ ایسی بسوں کو سڑکوں سے ہٹانا پڑے گا۔ ایک ہزار سے زائد بسیں اسکراپ یارڈ میں ڈالنے کے لائق ہیں۔ تلنگانہ آر ٹی سی نقصان کم کرنے کے مقصد سے پرانی بسوں کی مرمت کررہی ہے۔ مرکزی حکومت نے آلودگی کم کرنے کے مقصد سے پرانی گاڑیاں سڑکوں سے ہٹانے کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ اسی کے تحت قدیم گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا ۔