15 اگست تک 27 لاکھ نوجوانوں میں ینگ انڈیا کٹس کی تقسیم

   

سرکاری اسکولوں کی ترقی کے اقدامات ، ونپرتی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا افتتاح، ریونت ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔15 ۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ صرف تعلیم ہی انسان کے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے اور زندگیوں میں نئی روشنی تعلیم کے ذریعہ ممکن ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خود اعتمادی میں اضافہ تعلیم کے ذریعہ پیدا کیا جاسکتا ہے اور بہتر تعلیم والدین کی آنکھوں میں خوشی بھردیتی ہے ۔ چیف منسٹر نے آج ونپرتی ضلع کے کتہ کوٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ چیف منسٹر نے اسکولی طالبات سے بنیادی سہولتوں اور تعلیمی معیار پر بات چیت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے تعلیم کے شعبہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔ کانگریس برسر اقتدار آتے ہی محکمہ تعلیم نے سینئر عہدیداروں کا تقرر کیا گیا اور انہیں یقین ہے کہ تلنگانہ کا مستقبل کلاس رومس میں تیار ہورہا ہے۔ اسی لئے انہوں نے محکمہ تعلیم کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ طویل جدوجہد کے ذریعہ حاصل کی گئی تلنگانہ ریاست میں شہیدان تلنگانہ کے نظریات اور قربانیوں کو سابق حکومت نے فراموش کردیا تھا۔ موجودہ حکومت شہیدان تلنگانہ کے خواب کو آگے بڑھا رہی ہے جس کے تحت ریاست کی تعمیر نو میں ہر شہری شریک ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی کمی کے باعث سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے نام آبپاشی پراجکٹس سے جوڑے ہیں ، انہیں اسکولوں کی بھلائی پر توجہ نہیں دی۔ مقامی رکن اسمبلی مدھو سدن ریڈی نے نئی عمارتیں تعمیر کراتے ہوئے بنیادی سہولتیں فراہم کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اگر سرکاری اسکولوں کو مضبوط نہ بنایا گیا تو آئندہ 100 برس بعد بھی مسائل برقرار رہیں گے۔ عوامی حکومت نے سرکاری اسکولوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اساتذہ کے تقررات اور تبادلوں کا مسئلہ حل کیا گیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ تلنگانہ ملک میں 18 ویں مقام پر ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے پہلے دو مقامات پر پہنچائیں۔ طلبہ اور نوجوانوں کو عصری ٹکنالوجی اور اسکل سے آراستہ کرنے کے لئے آئی ٹی آئیز کو اڈوانسڈ ٹریننگ سنٹرس میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ جرمنی اور جاپان میں بلیو کالر ملازمتوں کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ 15 اگست تک 27 لاکھ 50 ہزار نوجوانوں میں ینگ انڈیا کٹس تقسیم کی جائیں گی ۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ وہ خود بھی سرکاری اسکول کے طالب علم رہے اور آج چیف منسٹر کے منصب پر فائز ہیں۔ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی کیلئے حکومت نے اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی ہے۔ حکومت ہر طالب علم پر سالانہ ایک لاکھ 8 ہزار روپئے خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل ک