حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کی ایک رضاکارانہ تنظیم دکن بلاسٹرس کی جانب سے جمعرات 15 ڈسمبر کو جاب میلہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ یہ جاب میلہ خواجہ منشن فنکشن ہال مانصاحب ٹینک پر منعقد ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ اس جاب میلہ میں تقریبا 45 کمپنیاں حصہ لیں گی اور منتخب کئے گئے امیدواروں کو برسر موقع آفر لیٹرس حوالے کئے جائیں گے ۔ میزبانی ‘ ٹیلیکام شعبہ ‘ تعلیمی ادارہ جات ‘ آئی ٹی اور آئیلٹس ‘ سکیوریٹی فرمس ‘ بینکس اور دوسرے شعبہ سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اس جاب میلہ میں حصہ لیں گی اور انٹرویوز کریں گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8374315052 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔