15 مارچ سے ریاست میں ہاف ڈے اسکولس کا آغاز

   

احکام پر عمل نہ کرنے والے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد۔ 11۔مارچ(سیاست نیوز) ریاست میں حکومت کے احکامات کے مطابق 15مارچ سے اسکول کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 12:30 ہو جائیں گے اور 23 اپریل یعنی تعلیمی سال کے آخری دن تک یہ وقت رہیگا۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد و اضلاع میں دھوپ اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے پیش نظرمحکمہ تعلیم نے 15 مارچ سے نصف یوم اسکول کے احکام جاری کئے تھے اور ان احکام پر عمل کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ کہا گیا کہ تمام اسکولوں کے انتظامیہ کو پابند بنایا جائے کہ وہ احکامات کے مطابق اسکول کے اوقات کار رکھیں اور 12:30 بجے اسکول کو چھٹی دینے میں کوتاہی نہ کریں کیونکہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہولی کے فوری بعد آدھے دن کے اسکول پر عہدیدارو ںکا کہناہے کہ جاریہ تعلیمی سال کے آخری دن تک بھی اسکول آدھے دن ہی کام کریں گے اور ان اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ امتحانات کے دوران اسکول کے اوقات کار میں مزید کمی ہوگی جس کے نتیجہ میں طلبہ کو راحت حاصل ہوسکتی ہے۔ احکامات کے باوجود اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی نہ لانے والے انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی سے گریز نہ کرنے کا محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے ۔ 23 اپریل سے گرمائی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔3