,

   

آسام کی مندر میں جانے سے راہول گاندھی کو روک دیا گیا
کانگریس لیڈر نے پوچھا کے کیا وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کہ کس کو مندر جانا ہے
ناگاؤں۔ بورداؤ کے قریب میں یہاں پر سری سری شنکر دیوی ستارا مندر کے اتھارٹیز نے مندر میں آنے کی کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو اجازت نہیں دینے کے بعد آسام کے ہائی بورا گاؤں میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

ہائی بورا گاؤں میں گاندھی او رکانگریس کے دیگر لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیاگیا۔ پیر کے روز بھارت جوڑویاترا کی شروعات سے قبل کانگریس پارٹی کے سابق سربراہ کا مقامی دیوی کی مندر میں حاضری مقرر تھی۔

مندر میں گاندھی کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کے خلاف مہیلا کانگریس لیڈران نے اس کے ساتھ ہی احتجاجی دھرنا دیا۔ اس دھرنے میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر بھی شامل ہوئے۔ اتھارٹیز نے کہاکہ گاندھی کو 9بجے کے وقت ہی مندر آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

گاندھی نے پولی سے سوا ل کیاکہ انہیں مندر جانے سے کیوں روکا جارہا ہے۔ گاندھی نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی اب فیصلہ کریں گے کون او رکب مندر جائیگا“۔ گاندھی نے اتھا رٹیز کو بتایاکہ ”ہم کوئی مسائل پید ا کرنا نہیں چاہا رہے ہیں‘ صرف ہم مندر میں پوجا کریں گے“۔

مذکورہ مندر کے اطراف واکناف میں سختی حفاظتی انتظامات کردئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی تھی۔

ہائی بر گاؤں کے آگے مقامی ایم ایل اے او رایم پی کوچھوڑ کرکسی بھی کانگریس لیڈر کو مندر کے مقام سے 20کیلو میٹر کے اطراف واکناف تک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ہائی بر گاؤں کے آگے میڈیا کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

کانگریس سیوا دل کے سربراہ لال جی دیسائی نے کہاکہ یہ ”شرمناک“ ہے کہ وزیراعظم اور چیف منسٹر آسام مندر میں ہمیں پوجا کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔