190.83کروڑ ویکسین لگائے گئے

   

نئی دہلی : ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 190.83 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 190 کروڑ 83 لاکھ 96 ہزار 788کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 2827 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 67 رہ گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.04 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.60 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3230 افرادکووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 86 ہزار 891 کووڈ سے بازیاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.74 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں چار لاکھ 71 ہزار 276 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک میں اب تک کل 84 کروڑ 24 لاکھ 58 ہزار 167 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔