پیرس : فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ کے سنٹرل اسٹیشن میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے جب کہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ رپورٹ کے مطابق طبی حکام نے 100 افراد کو اسپتالوں میں چیک کیا اور کسی کی حالت بھی تشویشناک نہیں ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔