2022:نئے سال کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند کا عوام کو مبارک باد

   

صدرہند رام ناتھ کووند نے جمعہ کو نئے سال سے قبل کی شام اہل وطن کو نیک خواہشات دی ہیں کل یہاں جاری پیغام میں صدر نے کہاکہ نئے سال 2022 کے موقع پر میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔نئے سال کی نئی صبح ہماری زندگی میں امن، خوشحالی اور بھائی چارہ کے جذبہ میں اضافہ کرے۔ آئیے ہم اپنے معاشرہ اور ملک کی ترقی کے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔نیا سال 2022 آپ کی زندگی میں بہت ساری خوشیاں اور اچھی صحت کے ساتھ ساتھ کامیابی اور خوشحالی لائے۔