2070 تک یورپی یونین کی اکثریتی آبادی عمر رسیدہ ہوگی

   

برلن : جرمنی کے وفاقی شماریاتی دفتر کی جانب سے کی گئی ایک اندازے کے مطابق آنے والی دہائیوں کے دوران یورپی یونین کی آبادی کی اکثریت عمر رسیدہ ہوگی۔ یورپی معاشروں میں سن رسیدہ باشندوں کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جرمنی کے وفاقی شماریاتی دفتر کی جانب سے کی گئی ایک اندازے کے مطابق آنے والی دہائیوں کے دوران یورپی یونین کی آبادی کی اکثریت عمر رسیدہ ہوگی۔ یورپی معاشروں میں سن رسیدہ باشندوں کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے۔ جرمنی کے وفاقی شماریاتی دفتر نے حال ہی میں یورپی شماریاتی ایجنسی یورو اسٹیٹ کے اعداد وشمار کے حوالے سے یورپی آبادی سے متعلق ایک اہم پیش گوئی کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین میں شامل ممالک میں 2070 ء تک کم از کم 65 سال کی عمر والے باشندوں کی شرح 30.5 فیصد ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ 2023 ء کے آغاز میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق 65 سال اور اس سے زیادہ عمر والے یورپی باشندوں کی شرح کا تناسب 21.2 فیصد تھا۔