21 مارچ تا 4 اپریل ایس ایس سی امتحانات ‘ تمام تیاریاںمکمل

   

حیدرآباد 8 مارچ (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحانات 21 مارچ تا 4 اپریل منعقد ہوں گے جس کے اوقات سوائے فرسٹ لینگویج (کمپوزٹ کورس) اور سائنس مضامین کے صبح 9.30 تا 12.30 بجے دن ہوں گے۔ فرسٹ لینگویج امتحان کے لئے اوقات صبح 9.30 تا 12.50 بجے دن ہوں گے اور سائنس پارٹ I اور پارٹ II کیلئے الگ دنوں میں صبح 9.30 تا 11 بجے دن ہوں گے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے کل ایک اعلامیہ میں کہاکہ ہال ٹکٹس اسکولس کو روانہ کئے گئے ہیں اور ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in پر بھی اپ لوڈ کئے گئے ہیں تاکہ طلبہ انہیں ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ حکام کی جانب سے امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔