نئی دہلی: ملک میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 22 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے چھ مکمل طور پر کام کر رہے ہیں اور 10 نے او پی ڈی خدمات شروع کر دی ہیں۔ ایک ضمنی سوال کے جواب میں ڈاکٹر پوار نے کہا کہ کام نہ کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔