23 بریڈس کے سفاک کتوں پر امتناع عائد کیا جائے ریاستوں کو مرکزی حکومت کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مرکزی حکومت نے پالتو کتوں کے حملوں میں لوگوں کے ہلاک ہونے کے بڑھتے واقعات کے درمیان ریاستی حکومتوں کو 23 بریڈس کے تندخوئی کتوں بشمول پٹبل ، ٹیرئیر ، امریکن بل ڈرگ ، راٹ وئیلر اور ماسٹفس کے سیل اور بریڈنگ پر امتناع عائد کرنے کی ہدایت دی ۔ 12 مارچ کو تمام ریاستوں اور یوٹیز کے چیف سکریٹریز کو روانہ کئے گئے مکتوب میں محکمہ انیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیرینگ نے یہ بھی کہا کہ ان بریڈس کے کتوں کو جنہیں پالتو کتوں کی طرح رکھا گیا ہے ۔ ناقابل تولید بنایا جائے تاکہ مزید بریڈنگ کا تدارک ہو ۔۔