24 گھنٹوں میں1222 افراد نے کورونا کو شکست دی

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1222 لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے ۔ اس کے بعد اس انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 42498789 ہو گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 20 لاکھ 32 ہزار 469 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 33 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 639 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 222 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار 789 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے ۔