24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

   

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,010 لوگوں کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4,41,29,590 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد برقرار ہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.83 کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 626 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے ۔وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,546 ہو گئی ہے ۔ اس عرصے میں پانچ ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متاثرین میں کمی آئی ہے ۔کیرالہ میں اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 114 کیسز کم ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 2,094 ہو گئی ہے۔