نئی دہلی ۔ 29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) منگل کے دن دہلی کی ایک 88سالہ عورت کو 16 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔ اس عورت نے 25سال کی عمر سے منشیات بیچنا شروع کیا تھا ۔ اس سے قبل اس عورت کو 9بار گرفتار کیا جاچکا تھا ۔ تفتیش کے دوران اس عورت نے بتایا کہ کم عمری میں اس کی شادی ہوگئی تھی ، اس کے 7بچے تھے ۔ ان میں سے 6بچے نشہ آور ادویات کے استعمال اور حادثات کے سبب ختم ہوگئے ۔