26مہلوکین کی شناخت مکمل، 12 ریاستوں کے شہری اورایک غیر ملکی شامل

   

سری نگر: کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام بیسرن، پہلگام میں منگل کو پیش آئے ہولناک دہشت گرد حملے میں 26 بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے ، جن کی تفصیلات اب منظرعام پر آ گئی ہیں۔ ان میں ہندوستانی فضائیہ کا کارپورل، بحریہ کا افسر، ایکسائز انسپکٹر اور کرناٹک کا ایک تاجر بھی شامل ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں پہلگام کا ایک مقامی نوجوان بھی شامل ہے ۔ متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اُن کے لختِ جگر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔ ان کے بقول ہمارا بیٹا اُن کے سامنے ڈٹ گیا، اُس نے اُن سے ہتھیار چھیننے کی بھی کوشش کی، لیکن شدت پسندوں نے اُس پر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔